عمران خان بس اشارہ کریں، ان کیلئے اسمبلیاں کیا جان بھی حاضر ہے، محمود خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان بس اشارہ کریں، ان کیلئے اسمبلیاں کیا جان بھی حاضر ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 12 ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے پختون بیلٹ اور ہزارہ بیلٹ ایک ہی ہے، ہر علاقے میں اربوں روپے کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے، نوجوانوں کو ان منصوبوں سے روزگار ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ رہوں یا نہ رہوں سربن پارک ضرور بنے گا، ایوبیہ چیئرلفٹ جلد بحال ہو گی معاملات حل کر دیے ہیں، ہر ویلج کونسل کے لیے 50 لاکھ روپے بھی دیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ ہم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں