کوئٹہ، 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے 2 مجرموں کو 6،6 سال قید کی سزا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے سکینڈل میں ملوث 2 مجرموں کو 6،6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ نیوز ویب ائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ شرمناک ویڈیو سکینڈل کوئٹہ کے علاقے قائد آباد سے سامنے آیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے مجرموں ہدایت اللہ اور خلیل کو قید کے ساتھ پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے سیکشن22کے تحت مجرموں کو سزائیں سنائیں۔واضح رہے کہ یہ سکینڈل دسمبر 2021ء میں سامنے آیا تھا۔ ملزمان لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر نشے کا عادی بناتے اور ان کی برہنہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں