کرینہ کپور کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے لال رنگ کا مغربی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بے حد حسین لگ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں