پی ٹی آئی تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑے گی، پرویز خٹک کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے 34 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد ہم تمام نشستوں پر دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔

جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اب اگلا پلان کیا ہوگا تو  پرویز خٹک بولے کہ جو بھی پلان ہوگا وہ نظر آجائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ ان 34 ارکان میں 32 منتخب ہوکر اور 2 خواتین کی مخصوص نشست پر ایوان میں آئے تھے۔

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں وہ حصہ نہیں لے گی تاہم فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ ان میں سے 33 نشستوں پر عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں